تمل ناڈو میں کل دیر رات وزیر اعلی جے جے للتا کے انتقال کے بعد یہاں منگل سے سات دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
ریاست کے چیف سکریٹری پی رام موہن راؤ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ اس مدت میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نگوں رہے گا اور اس دوران کوئی سرکاری تفریحی پروگرام
بھی نہیں ہو گا. نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت بڑے دکھ کے ساتھ ریاست کی وزیر اعلی محترمہ جے للتا کے انتقال ہونے کا اعلان کرتی ہے. مسٹر راؤ نے کہا کہ چھ دسمبر منگل سے سات دنوں کا سرکاری سوگ منایا جائے گا۔
اس مدت میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نصف جھکا رہے گا۔